صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
«لله أفرح بتوبة العبد من رجل نزل منزلا وبه مهلكه ومعه راحلته عليها طعامه وشرابه فوضع رأسه فنام نومة فاستيقظ وقد ذهبت راحلته فطلبها حتى إذا اشتد عليه الحر والعطش قال: أرجع إلى مكاني الذي كنت فيه فأنام حتى أموت ثم رفع رأسه فإذا راحلته عنده عليها زاده: طعامه وشرابه! فالله أشد فرحا بتوبة العبد المؤمن من هذا براحلته وزاده»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ سے اس آدمی کی نسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی ایسی جگہ اترا جہاں اس کی ہلاکت کا خطرہ تھا، اس کے ساتھ اس کی سواری تھی جس پر اس کا کھانا پینا لدا ہوا تھا، اس نے اپنا سر رکھا اور سو گیا، پھر جب بیدار ہوا تو اس کی سواری جا چکی تھی، وہ اسے تلاش کرتا رہا یہاں تک کہ جب گرمی اور پیاس اس پر شدید ہو گئی تو اس نے کہا: میں اپنی اسی جگہ واپس چلا جاتا ہوں جہاں پہلے تھا اور وہیں سو جاتا ہوں یہاں تک کہ مر جاؤں، پھر اس نے اپنا سر اٹھایا تو اس کی سواری اس کے پاس کھڑی تھی جس پر اس کا زادِ راہ، اس کا کھانا اور پینا موجود تھا! تو اللہ تعالیٰ مومن بندے کی توبہ سے اس شخص کی نسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جسے اپنی سواری اور زادِ راہ مل گیا ہو۔“