صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5028
«لأعلمن أقواما من أمتي يأتون يوم القيامة بحسنات أمثال جبال تهامة بيضاء فيجعلها الله هباء منثورا أما إنهم إخوانكم ومن جلدتكم ويأخذون من الليل كما تأخذون ولكنهم قوم إذا خلوا بمحارم الله انتهكوها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اپنی امت کے کچھ لوگوں کو ضرور جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ کے سفید پہاڑوں جیسی نیکیاں لے کر آئیں گے، تو اللہ تعالیٰ انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دے گا۔ سن لو! وہ تمہارے بھائی اور تمہاری ہی جنس میں سے ہوں گے، وہ رات کو اسی طرح عبادت کریں گے جیسے تم کرتے ہو، لیکن وہ ایسے لوگ ہوں گے کہ جب اللہ کی حرام کردہ چیزوں کے ساتھ تنہا ہوں گے تو ان کی حرمت پامال کر دیں گے۔“