صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5005
«كان يكثر الذكر ويقل اللغو ويطيل الصلاة ويقصر الخطبة وكان لا يأنف ولا يستكبر أن يمشي مع الأرملة والمسكين والعبد حتى يقضي له حاجته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ کثرت سے ذکر کرتے، فضول باتیں کم کرتے، نماز کو طویل اور خطبہ کو مختصر رکھتے، اور بیوہ، مسکین اور غلام کے ساتھ چلنے میں عار محسوس نہ کرتے تھے اور نہ تکبر کرتے تھے، یہاں تک کہ اس کی ضرورت پوری کر دیتے۔“