صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4905
"كان يتمثل بالشعر: ويأتيك بالأخبار من لم تزود"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ یہ شعر بطور مثال پڑھا کرتے تھے: اور تمہیں خبریں وہ شخص بھی دے دیتا ہے جسے تم نے (خبر لانے کے لیے) زاد راہ نہیں دیا تھا۔“