صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4895
«كان يبيت الليالي المتتابعة طأويا وأهله لا يجدون عشاء وكان أكثر خبزهم خبز الشعير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ کئی کئی راتیں مسلسل بھوکے گزارتے اور آپ کے گھر والوں کو رات کا کھانا میسر نہ ہوتا، اور ان کی روٹی زیادہ تر جو کی روٹی ہوتی تھی۔“