صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4867
«كان لا يقوم من مجلس إلا قال: سبحانك اللهم ربي وبحمدك لا إله إلا أنت أستغفرك وأتوب إليك وقال: لا يقولهن أحد حيث يقوم من مجلسه إلا غفر له ما كان منه في ذلك المجلس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ جب بھی کسی مجلس سے اٹھتے تو یہ ضرور فرماتے: اے اللہ! تو پاک ہے، اے میرے رب! تیری ہی حمد کے ساتھ، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔ اور آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص بھی اپنی مجلس سے اٹھتے وقت یہ کلمات کہے گا، اسے اس مجلس میں سرزد ہونے والی لغزشوں کی بخشش ہو جائے گی۔“