صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4801
«كان أكثر دعائه: يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك» فقيل له في ذلك؟ قال: [إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع الله فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”آپ ﷺ کی اکثر دعا یہ ہوتی: اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔ اس بارے میں آپ سے پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: کوئی انسان ایسا نہیں مگر اس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ جسے چاہے ثابت رکھے اور جسے چاہے پھیر دے۔“