صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4741
«كان إذا سمع المؤذن قال مثل ما يقول حتى إذا بلغ: حي على الصلاة حي على الفلاح قال:» لا حول ولا قوة إلا بالله "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ مؤذن کو سنتے تو ویسے ہی کہتے جیسے وہ کہتا، یہاں تک کہ جب وہ «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ) کہتا تو آپ ﷺ فرماتے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)۔“