صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4711
«كان إذا خطب احمرت عيناه وعلا صوته واشتد غضبه كأنه منذر جيش يقول: صبحكم ومساكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ خطبہ دیتے تو آپ ﷺ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آواز بلند ہو جاتی اور غصہ شدید ہو جاتا، گویا آپ ﷺ کسی لشکر کے حملے سے ڈرانے والے ہیں جو کہہ رہا ہو: دشمن تم پر صبح یا شام حملہ کرنے والا ہے۔“