صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4674
كان إذا أصبح وإذا أمسى قال: " أصبحنا على فطرة الإسلام وكلمة الإخلاص ودين نبينا محمد وملة أبينا إبراهيم حنيفا مسلما وما كان من المشركين"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ صبح کرتے اور جب شام کرتے تو فرماتے: ہم نے صبح کی اسلام کی فطرت پر، اخلاص کے کلمے پر، اپنے نبی محمد ﷺ کے دین پر اور اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر، جو یکسو مسلمان تھے اور مشرکوں میں سے نہیں تھے۔“