صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4672
كان إذا اشتكى رقاه جبريل قال: [بسم الله يبريك من داء يشفيك ومن شر حاسد إذا حسد وشر كل ذي عين]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ بیمار ہوتے تو جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کو دم کرتے اور کہتے: اللہ کے نام سے، وہ تمہیں ہر بیماری سے شفا دیتا ہے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر لگانے والے کے شر سے (تمہاری حفاظت کرتا ہے)۔“