صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4661
«كان إذا أراد سفرا أقرع بين نسائه فأيتهن خرج سهمها خرج بها معه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے، پس جس کا قرعہ نکلتا، آپ ﷺ اسے اپنے ساتھ لے جاتے۔“