صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4639
«كان إذا أتى مريضا أو أتي به قال: أذهب الباس رب الناس اشف وأنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کسی مریض کے پاس جاتے یا کوئی مریض آپ ﷺ کے پاس لایا جاتا تو آپ ﷺ یہ دعا فرماتے: اے لوگوں کے رب! تکلیف دور فرما، شفا دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں، ایسی شفا دے جو کوئی بیماری باقی نہ چھوڑے۔“