صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4615
«الكوثر نهر في الجنة حافتاه من ذهب ومجراه على الدر والياقوت تربته أطيب ريحا من المسك وماؤه أحلى من العسل وأشد بياضا من الثلج»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کوثر جنت میں ایک نہر ہے، اس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں، اس کا بہاؤ موتیوں اور یاقوت پر ہے، اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبودار ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔“