صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4602
«الكبائر: الإشراك بالله وقذف المحصنة وقتل النفس المؤمنة والفرار يوم الزحف وأكل مال اليتيم وعقوق الوالدين المسلمين وإلحاد بالبيت قبلتكم أحياء وأمواتا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، کسی مومن جان کو قتل کرنا، جہاد کے میدان سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور اس گھر (خانہ کعبہ) کی حرمت میں کجروی کرنا جو زندگی اور موت، دونوں حالتوں میں تمہارا قبلہ ہے۔“