صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4580
«كن ورعا تكن أعبد الناس وكن قنعا تكن أشكر الناس وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مؤمنا وأحسن مجأورة من جأورك تكن مسلما وأقل الضحك فإن كثرة الضحك تميت القلب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پرہیزگار بن جاؤ، تم لوگوں میں سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے، قناعت اختیار کرو، تم لوگوں میں سب سے زیادہ شکر گزار بن جاؤ گے، اور لوگوں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو، تم مومن بن جاؤ گے، اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو، تم مسلمان بن جاؤ گے، اور کم ہنسو، کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔“