حدیث نمبر: 4568
«كلكم بنوآدم وآدم خلق من تراب لينتهين قوم يفتخرون بآبائهم أو ليكونن أهون على الله من الجعلان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہو اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے تھے۔ وہ لوگ ضرور باز آ جائیں جو اپنے آباء و اجداد پر فخر کرتے ہیں، ورنہ وہ اللہ کے نزدیک گوبر کے کیڑوں سے بھی زیادہ حقیر ہو جائیں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4568
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [البزار] عن حذيفة. غاية المرام.