صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4551
«كل مسكر حرام وإن على الله لعهدا لمن شرب المسكر أن يسقيه من طينة الخبال عرق أهل النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جو شخص نشہ آور چیز پیے تو اللہ پر یہ عہد ہے کہ وہ اسے طینۃ الخبال، یعنی جہنمیوں کا پسینہ (پیپ)، پلائے گا۔“