حدیث نمبر: 4528
«كل سلامى من الناس عليه صدقة كل يوم تطلع فيه الشمس تعدل بين الاثنين صدقة وتعين الرجل على دابته فيحمل عليها أو ترفع له عليها متاعه صدقة والكلمة الطيبة صدقة وكل خطوة تخطوها إلى الصلاة صدقة ودل الطريق صدقة وتميط الأذى عن الطريق صدقة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انسان کے جسم کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ ہے جس میں سورج طلوع ہو۔ دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کی اس کی سواری پر مدد کرنا کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اٹھا کر رکھ دو، یہ بھی صدقہ ہے، اچھی بات کہنا صدقہ ہے، نماز کی طرف اٹھایا گیا ہر قدم صدقہ ہے، راستہ بتانا صدقہ ہے، اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4528
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي هريرة. الصحيحة ١٠٢٥.