حدیث نمبر: 4512
«كل أمتي معافى إلا المجاهرين وإن من الجهار أن يعمل الرجل بالليل عملا ثم يصبح وقد ستره الله تعالى فيقول: عملت البارحة كذا وكذا وقد بات يستره ربه ويصبح يكشف ستر الله عنه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری ساری امت معاف کر دی جائے گی سوائے کھلم کھلا گناہ کرنے والوں کے، اور کھلم کھلا گناہ کرنے میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی رات کو کوئی عمل (گناہ) کرے، پھر صبح کو اٹھے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال رکھا ہو، تو وہ کہے: میں نے رات کو ایسا ایسا کیا۔ حالانکہ اس نے رات اس حال میں گزاری کہ اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا، اور وہ صبح کرتے ہی اللہ کا ڈالا ہوا پردہ خود اتار دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4512
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ٨٣٢، نحوه، الروض ٢/٤٠٨.