صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4443
«القرآن شافع مشفع وماحل مصدق من جعله أمامه قاده إلى الجنة ومن جعله خلفه ساقه إلى النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قرآن سفارش کرنے والا ہے اور اس کی سفارش قبول کی جائے گی، اور جھگڑا کرنے والا ہے اور اس کی بات سچ مانی جائے گی۔ جو اسے اپنا پیش رو بنائے، وہ اسے جنت کی طرف لے جائے گا، اور جو اسے اپنے پیچھے ڈال دے، وہ اسے جہنم کی طرف دھکیل دے گا۔“