حدیث نمبر: 4374
«قد سألت الله لآجال مضروبة وأيام معدودة وأرزاق مقسومة لا يعجل شيئا منها قبل حله ولا يؤخر منها شيئا بعد حله ولو كنت سألت الله أن يعيذك من عذاب في النار وعذاب في القبر كان خيرا لك وأفضل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم نے اللہ سے ایسی چیز مانگی ہے جو مقررہ اجل، گنتی کے دن اور تقسیم شدہ رزق کے متعلق ہے، نہ ان میں سے کچھ اپنے وقت سے پہلے جلدی ہو گا اور نہ اپنے وقت کے بعد دیر سے ہو گا۔ اور اگر تم اللہ سے یہ مانگتے کہ وہ تمہیں آگ کے عذاب اور قبر کے عذاب سے پناہ دے تو یہ تمہارے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4374
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن ابن مسعود. السنة ٢٦٢ - ٢٦٣: ابن أبي عاصم.