صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4369
«قد تركتكم على البيضاء ليلها كنهارها لا يزيغ عنها بعدي إلا هالك ومن يعش منكم فسيرى اختلافا كثيرا فعليكم بما عرفتم من سنتي وسنة الخلفاء الراشدين المهديين عضوا عليها بالنواجذ وعليكم بالطاعة وإن عبدا حبشيا فإنما المؤمن كالجمل الأنف حيثما انقيد انقاد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تمہیں (دین کی) روشن اور واضح راہ پر چھوڑے جا رہا ہوں، جس کی رات بھی دن کی طرح روشن ہے، میرے بعد اس سے وہی ہٹے گا جو ہلاک ہونے والا ہو۔ اور تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت اختلاف دیکھے گا، پس تم پر لازم ہے کہ میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو، جسے تم پہچانتے ہو، مضبوطی سے تھامے رکھو، اسے داڑھوں سے مضبوط پکڑ لو، اور تم پر اطاعت لازم ہے خواہ (تمہارا حاکم) ایک حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ مومن تو اس نکیل والے اونٹ کی طرح ہے جسے جہاں بھی ہانکا جائے وہ چلا جاتا ہے۔“