حدیث نمبر: 4348
«قال سليمان بن دأود: لأطوفن الليلة على مائة امرأة كلهن تأتي بفارس يجاهد في سبيل الله فقال له صاحبه: قل: إن شاء الله فلم يقل: إن شاء الله فطاف عليهن فلم تحمل منهن إلا امرأة واحدة جاءت بشق إنسان والذي نفس محمد بيده لوقال: إن شاء الله لم يحنث وكان دركا لحاجته»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے کہا: میں آج رات ضرور اپنی سو بیویوں کے پاس جاؤں گا، ان میں سے ہر ایک اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا ایک شہسوار جنے گی۔ ان کے ساتھی نے ان سے کہا: ان شاء اللہ کہیے۔ مگر انہوں نے ان شاء اللہ نہ کہا۔ چنانچہ وہ سب کے پاس گئے تو ان میں سے صرف ایک عورت حاملہ ہوئی اور اس نے ایک ادھورا انسان جنا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! اگر وہ ان شاء اللہ کہہ لیتے تو ان کی قسم نہ ٹوٹتی اور یہ ان کی مراد پانے کا ذریعہ بن جاتا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4348
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٠١٤ نحوه.