صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4344
«قال الله تعالى: يؤذيني ابن آدم يقول: يا خيبة الدهر! فلا يقولن أحدكم: يا خيبة الدهر! فإني أنا الدهر أقلب ليله ونهاره فإذا شئت قبضتهما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے، وہ کہتا ہے: ہائے زمانے کی نامرادی! پس تم میں سے کوئی یہ نہ کہے: ہائے زمانے کی نامرادی! کیونکہ زمانہ میں ہی ہوں، میں ہی اس کی رات اور دن کو بدلتا ہوں، اور جب چاہوں انہیں ختم کر دوں۔“