حدیث نمبر: 4337
«قال الله تعالى: يا ابن آدم! إن ذكرتني في نفسك ذكرتك في نفسي وإن ذكرتني في ملأ ذكرتك في ملأ خير منهم وإن دنوت مني شبرا دنوت منك ذراعا وإن دنوت مني ذراعا دنوت منك باعا وإن أتيتني تمشي أتيت إليك أهرول»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! اگر تو مجھے اپنے دل میں یاد کرے گا تو میں تجھے اپنے دل میں یاد کروں گا، اور اگر تو مجھے کسی مجلس میں یاد کرے گا تو میں تجھے اس سے بہتر مجلس میں یاد کروں گا، اور اگر تو ایک بالشت میرے قریب آئے گا تو میں ایک ہاتھ تیرے قریب آؤں گا، اور اگر تو ایک ہاتھ میرے قریب آئے گا تو میں ایک باع (دونوں ہاتھ پھیلانے کے برابر) تیرے قریب آؤں گا، اور اگر تو چلتے ہوئے میرے پاس آئے گا تو میں دوڑتے ہوئے تیرے پاس آؤں گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4337
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم] عن أنس. الصحيحة ٢٠١٢.