حدیث نمبر: 4321
"قال الله تعالى: حقت محبتي للمتحابين في وحقت محبتي للمتواصلين في وحقت محبتي للمتناصحين في وحقت محبتي للمتزأورين في وحقت محبتي للمتباذلين في. المتحابون في على منابر من نور يغبطهم بمكانهم النبيون والصديقون والشهداء"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں، میری محبت ان کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر آپس میں (رشتہ) جوڑتے ہیں، میری محبت ان کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں، میری محبت ان کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے سے ملنے جاتے ہیں، اور میری محبت ان کے لیے واجب ہو گئی جو میری خاطر ایک دوسرے کو (کچھ) دیتے ہیں۔ میری خاطر آپس میں محبت کرنے والے نور کے منبروں پر ہوں گے، انبیاء، صدیقین اور شہداء ان کے مقام پر رشک کریں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4321
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم طب ك] عن عبادة بن الصامت. الترغيب ٤/٤٧.