صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4300
«قال الله تعالى: إذا ابتليت عبدا من عبادي مؤمنا فحمدني وصبر على ما بليته فإنه يقوم من مضجعه ذلك كيوم ولدته أمه من الخطايا ويقول الرب عز وجل للحفظة: إني أنا قيدت عبدي هذا وابتليته فأجروا له ما كنتم تجرون له قبل ذلك من الأجر وهو صحيح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے کسی مومن بندے کو آزماتا ہوں، تو وہ میری حمد کرتا ہے اور جس چیز سے میں نے اسے آزمایا ہے اس پر صبر کرتا ہے، تو وہ اپنے اس بستر سے اٹھتا ہے تو اس دن کی طرح گناہوں سے پاک ہوتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔ اور رب عزوجل نگہبان فرشتوں سے فرماتا ہے: میں نے اپنے اس بندے کو جکڑ دیا ہے اور اسے آزمایا ہے، پس اس کے لیے وہی اجر لکھتے رہو جو تم اس سے پہلے، جب وہ تندرست تھا، اس کے لیے لکھا کرتے تھے۔“