حدیث نمبر: 4298
«قاضيان في النار وقاض في الجنة قاض عرف الحق فقضى به فهو في الجنة وقاض عرف الحق فجار متعمدا أو قضى بغير علم فهما في النار»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دو قاضی جہنم میں ہیں اور ایک قاضی جنت میں: وہ قاضی جس نے حق پہچانا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا وہ جنت میں ہے، اور وہ قاضی جس نے حق پہچانا مگر جان بوجھ کر ظلم کیا، یا جس نے بغیر علم کے فیصلہ کیا، وہ دونوں جہنم میں ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف القاف / حدیث: 4298
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ك] عن بريدة. الإرواء ٢٦١٤.