صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 429
«إذا تزوج البكر على الثيب أقام عندها سبعا وإذا تزوج الثيب على البكر أقام عندها ثلاثا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص کسی شوہر دیدہ (شادی شدہ) عورت کے ہوتے ہوئے کسی کنواری لڑکی سے نکاح کرے تو وہ اس کے پاس سات دن قیام کرے، اور جب کسی کنواری لڑکی کی موجودگی میں کسی شوہر دیدہ عورت سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین دن قیام کرے۔“