صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4278
«الفجر فجران: فأما الفجر الذي يكون كذنب السرحان فلا يحل الصلاة ولا يحرم الطعام وأما الفجر الذي يذهب مستطيلا في الأفق فإنه يحل الصلاة ويحرم الطعام»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”فجر دو طرح کی ہے: ایک وہ فجر جو بھیڑیے کی دم کی طرح ہوتی ہے، اس میں نہ نماز جائز ہوتی ہے اور نہ کھانا حرام ہوتا ہے، اور دوسری وہ فجر جو افق میں پھیل کر لمبی ہو جاتی ہے، اس میں نماز جائز ہو جاتی ہے اور کھانا حرام ہو جاتا ہے۔“