صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4266
«في كل سائمة من الغنم فرع تغذوه ماشيتك حتى إذا استحمل للحجيج ذبحته فتصدقت بلحمه على ابن السبيل فإن ذلك هو خير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر چرنے والے بکریوں کے ریوڑ میں فرع ہے، جسے تم اپنے مویشیوں کے ساتھ پالو، یہاں تک کہ جب وہ اتنا بوجھ اٹھانے کے لائق ہو جائے کہ حاجیوں کے کام آ سکے تو اسے ذبح کر دو اور اس کا گوشت مسافر کو صدقہ کر دو، یہی بہتر ہے۔“