صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4244
«في الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض والفردوس أعلاها درجة ومنها تفجر أنهار الجنة الأربعة ومن فوقها يكون العرش فإذا سألتم الله فسلوه الفردوس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت میں سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، اور فردوس ان میں سب سے بلند درجہ ہے، اسی سے جنت کی چاروں نہریں پھوٹتی ہیں، اور اس کے اوپر عرش ہے، پس جب تم اللہ سے مانگو تو فردوس مانگو۔“