صحیح الجامع الصغیر
حرف الفاء— حرف فا
الأحاديث المبدوءة بحرف الفاء باب: حرف فا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4227
«فقدت أمة من بني إسرائيل لا يدرى ما فعلت وإني لا أراها إلا الفأر ألا ترونها إذا وضع لها ألبان الإبل لم تشرب وإذا وضع لها ألبان الشاء شربت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بنی اسرائیل کی ایک قوم گم ہو گئی، معلوم نہیں اس کا کیا ہوا، اور میرا خیال ہے کہ وہ چوہا ہی ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب اس کے سامنے اونٹنی کا دودھ رکھا جائے تو وہ نہیں پیتی، اور جب بکری کا دودھ رکھا جائے تو پی لیتی ہے؟“