صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 42
«ابن آدم ستون وثلاثمائة مفصل على كل واحد منها في كل يوم صدقة فالكلمة الطيبة يتكلم بها الرجل صدقة وعون الرجل أخاه على الشيء صدقة والشربة من الماء يسقيها صدقة وإماطة الأذى عن الطريق صدقة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں اور ہر دن ان میں سے ہر ایک جوڑ پر صدقہ واجب ہے، پس کوئی شخص جو اچھی بات کہتا ہے وہ بھی صدقہ ہے، کسی شخص کا اپنے بھائی کی کسی کام میں مدد کرنا بھی صدقہ ہے، پانی کا ایک گھونٹ جو وہ کسی کو پلاتا ہے وہ بھی صدقہ ہے، اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا بھی صدقہ ہے۔“