صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إذا أوى أحدكم إلى فراشه فلينفضه بداخلة إزاره فإنه لا يدري ما خلفه عليه ثم ليضطجع على شقه الأيمن ثم ليقل: باسمك ربي وضعت جنبي وبك أرفعه إن أمسكت نفسي فارحمها وإن أرسلتها فاحفظها بما تحفظ به عبادك الصالحين»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جائے تو اسے اپنے تہبند کے اندرونی حصے سے جھاڑ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بعد اس (بستر) پر کیا چیز آ گئی تھی۔ پھر وہ اپنی دائیں کروٹ پر لیٹے اور یہ دعا پڑھے: «بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ» (اے میرے رب! میں نے تیرے نام کے ساتھ اپنا پہلو زمین پر رکھا اور تیرے ہی نام کے ساتھ اسے اٹھاؤں گا، اگر تو میری جان کو روک لے تو اس پر رحم فرما، اور اگر تو اسے چھوڑ دے تو اس کی اسی طرح حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے)۔“