حدیث نمبر: 4047
" عليك بجمل الدعاء وجوامعه قولي: اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك مما سألك به محمد صلى الله عليه وسلم وأعوذ بك مما تعوذ به محمد صلى الله عليه وسلم وما قضيت لي من قضاء فاجعل عاقبته رشدا "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جامع اور مختصر دعاؤں کو لازم پکڑو، تم یوں کہو: اے اللہ! میں تجھ سے ہر بھلائی مانگتا ہوں، جلد ملنے والی بھی اور دیر سے ملنے والی بھی، جو مجھے معلوم ہے اور جو مجھے معلوم نہیں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر برائی سے، جلد آنے والی بھی اور دیر سے آنے والی بھی، جو مجھے معلوم ہے اور جو مجھے معلوم نہیں، اور میں تجھ سے جنت مانگتا ہوں اور ہر وہ قول و عمل جو اس کے قریب کرے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم سے اور ہر اس قول و عمل سے جو اس کے قریب کرے، اور میں تجھ سے وہی مانگتا ہوں جو محمد ﷺ نے تجھ سے مانگا، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے جس سے محمد ﷺ نے تیری پناہ مانگی، اور جو فیصلہ تو نے میرے لیے کیا ہے اس کا انجام ہدایت پر مبنی بنا دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 4047
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خد] عن عائشة. الصحيحة ١٥٤٢.