حدیث نمبر: 4019
«علام تومئون بأيديكم كأنها أذناب خيل شمس؟! وإنما يكفي أحدكم أن يضع يده على فخذه ثم يسلم على أخيه من على يمينه وشماله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کیوں کرتے ہو جیسے وہ بدکے ہوئے گھوڑوں کی دمیں ہوں؟! تم میں سے کسی کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ران پر رکھے، پھر اپنے دائیں اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف العين / حدیث: 4019
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن جابر بن سمرة.