صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4008
«عسى رجل يحدث بما يكون بينه وبين أهله أو عسى امرأة تحدث بما يكون بينها وبين زوجها فلا تفعلوا فإن مثل ذلك مثل شيطان لقي شيطانة في ظهر الطريق فغشيها والناس ينظرون»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شاید کوئی آدمی وہ باتیں بیان کرے جو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان ہوتی ہیں، یا شاید کوئی عورت وہ باتیں بیان کرے جو اس کے اور اس کے خاوند کے درمیان ہوتی ہیں، تو ایسا مت کرو، کیونکہ اس کی مثال اس شیطان کی طرح ہے جو راستے پر ایک شیطانہ سے ملا اور لوگوں کے دیکھتے ہوئے اس سے ہمبستر ہو گیا۔“