صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4003
«عرضت علي أمتي بأعمالها حسنها وسيئها فرأيت في محاسن أعمالها إماطة الأذى عن الطريق ورأيت في سيء أعمالها النخاعة في المسجد لم تدفن»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے سامنے میری امت اپنے اعمال کے ساتھ پیش کی گئی، اچھے بھی اور برے بھی، تو میں نے اس کے اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا دیکھا، اور اس کے برے اعمال میں مسجد میں تھوکنا دیکھا جسے دفن نہ کیا گیا ہو۔“