صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4002
«عرضت علي الجنة والنار آنفا في عرض هذا الحائط فلم أر كاليوم في الخير والشر ولو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابھی ابھی اس دیوار کے پار میرے سامنے جنت اور جہنم پیش کی گئیں، میں نے آج جیسا خیر و شر کبھی نہیں دیکھا۔ اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے۔“