صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 40
«أبغض الناس إلى الله ثلاثة: ملحد في الحرم ومبتغ في الإسلام سنة الجاهلية ومطلب دم امرئ بغير حق ليهريق دمه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ تین شخص ہیں: حرم (مکہ) میں بے دینی اور کج روی اختیار کرنے والا، اسلام میں جاہلیت کے طریقے تلاش کرنے والا، اور کسی شخص کا ناحق خون بہانے کے لیے اس کے قتل کے درپے ہونے والا۔“