حدیث نمبر: 3957
«الطهور شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان وسبحان الله والحمد لله تملآن ما بين السماء والأرض والصلاة نور والصدقة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدوا فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”پاکیزگی آدھا ایمان ہے، اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں) کہنا میزان کو بھر دیتا ہے، اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے) اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» آسمان اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دیتے ہیں، اور نماز نور ہے، اور صدقہ دلیل ہے، اور صبر روشنی ہے، اور قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف دلیل ہے۔ ہر انسان صبح اٹھتا ہے اور اپنے نفس کو بیچنے نکلتا ہے، پس یا تو اسے آزاد کروا لیتا ہے یا اسے ہلاک کر دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الطاء / حدیث: 3957
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث مختصر مسلم ١٢٠، تخريج مشكلة الفقر ٥٩.