صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3949
«الطاعون كان عذابا يبعثه الله على من يشاء وإن الله جعله رحمة للمؤمنين فليس من أحد يقع الطاعون فيمكث في بلده صابرا محتسبا يعلم أنه لا يصيبه إلا ما كتب الله له إلا كان له مثل أجر شهيد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”طاعون ایک عذاب تھا جسے اللہ جس پر چاہتا بھیجتا تھا، لیکن اللہ نے اسے مومنوں کے لیے رحمت بنا دیا ہے، پس کوئی بھی ایسا شخص نہیں جس کے شہر میں طاعون واقع ہو اور وہ صبر و ثواب کی نیت سے وہیں ٹھہرا رہے، یہ جانتے ہوئے کہ اسے صرف وہی کچھ پہنچے گا جو اللہ نے اس کے لیے لکھ دیا ہے، مگر اسے شہید جیسا اجر ملے گا۔“