صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 391
«إذا أم أحدكم الناس فليخفف فإن فيهم الصغير والكبير والضعيف والمريض وذا الحاجة وإذا صلى لنفسه فليطول ما شاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کی امامت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز ہلکی (مختصر) پڑھائے، کیونکہ ان (مقتدیوں) میں چھوٹے، بڑے، کمزور، بیمار اور حاجت مند سبھی طرح کے لوگ ہوتے ہیں، اور جب وہ تنہا اپنی نماز پڑھے تو جتنی چاہے طویل کرے۔“