صحیح الجامع الصغیر
حرف الطاء— حرف طا
الأحاديث المبدوءة بحرف الطاء باب: حرف طا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3906
«طائفة من أمتي يخسف بهم يبعثون إلى رجل فيأتي مكة فيمنعه الله تعالى ويخسف بهم مصرعهم واحد ومصادرهم شتى إن منهم من يكره فيجيء مكرها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میری امت کی ایک جماعت کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ انہیں ایک آدمی کی طرف بھیجا جائے گا تو وہ مکہ پہنچ جائے گا اور اللہ تعالیٰ اسے بچا لے گا، اور ان لشکر کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ ان سب کے ہلاک ہونے کی جگہ ایک ہو گی، لیکن ان کے آنے کے راستے مختلف مختلف ہوں گے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوں گے جو ناپسند کرتے ہوں گے، مگر مجبوراً چلے آئیں گے۔“