صحیح الجامع الصغیر
حرف الضاد— حرف ضاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الضاد باب: حرف ضاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3894
«ضع يمينك على المكان الذي تشتكي فامسح بها سبع مرات وقل: أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد في كل مسحة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنا دایاں ہاتھ اس جگہ پر رکھو جہاں تکلیف ہے، پھر اسے سات مرتبہ پھیرو اور ہر مرتبہ پھیرتے ہوئے کہو: میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں۔“