صحیح الجامع الصغیر
حرف الضاد— حرف ضاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الضاد باب: حرف ضاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3890
«ضرس الكافر يوم القيامة مثل أحد وعرض جلده سبعون ذراعا وعضده مثل البيضاء وفخذه مثل ورقان ومقعده في النار ما بيني وبين الربذة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”قیامت کے دن کافر کی داڑھ احد پہاڑ جتنی بڑی ہو گی، اور اس کی کھال کی چوڑائی ستر ہاتھ ہو گی، اور اس کا بازو پہاڑ بیضاء جتنا ہو گا، اور اس کی ران پہاڑ ورقان جتنی ہو گی، اور جہنم میں اس کی نشست اتنی وسیع ہو گی جتنا میرے اور ربذہ کے درمیان فاصلہ ہے۔“