حدیث نمبر: 3882
«الصيام والقرآن يشفعان للعبد يوم القيامة يقول الصيام: أي رب إني منعته الطعام والشهوات بالنهار فشفعني فيه يقول القرآن: رب منعته النوم بالليل فشفعني فيه فيشفعان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔ روزہ کہے گا: اے رب! میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور خواہشات سے روکا، پس میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔ اور قرآن کہے گا: اے رب! میں نے اسے رات کو سونے سے روکا، پس میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔ چنانچہ دونوں کی سفارش قبول کر لی جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الصاد / حدیث: 3882
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم طب ك هب] عن ابن عمرو. المشكاة ١٩٦٣, صحيح الترغيب ٩٧٣