صحیح الجامع الصغیر
حرف الصاد— حرف صاد
الأحاديث المبدوءة بحرف الصاد باب: حرف صاد سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3878
«الصيام جنة من النار فمن أصبح صائما فلا يجهل يومئذ وإن امرؤ جهل عليه فلا يشتمه ولا يسبه وليقل إني صائم والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”روزہ آگ سے (بچنے کی) ڈھال ہے، پس جو روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اس دن جہالت کا کام نہ کرے، اور اگر کوئی آدمی اس سے جہالت کرے تو وہ نہ اسے گالی دے اور نہ اسے برا بھلا کہے، بلکہ کہے: میں روزے سے ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے۔“